اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پختہ عزم سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز شدید ترین سرد موسم میں بھی فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ عرفان ان 2 لاکھ 60 ہزار ہیروز میں شامل ہیں جو ہر قسم کے موسم کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عرفان کی وائرل وڈیو ہر ایک کے لیے قابل فخراورعزت ہے جب کہ پختہ عزم سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔
The post پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CSlLLD
No comments:
Post a Comment