Wednesday, January 30, 2019

کراچی سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، مریض دھکے کھانے پر مجبور

 کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری ہے جس کے باعث مریض دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ جناح، سول، لیاری جنرل سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں تیسرے روز بھی او پی ڈیز بند ہیں، اس کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈوجام سمیت دیگر اضلاع میں بھی تمام او پی ڈیز بند ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافہ اور ہیلتھ الاؤنس، انشورنس، اور دیگر الاؤنسز کا مطالبہ بھی کررہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آج مطالبات پورے نہ ہوئے تو کل پریس کلب کا رخ کریں گے۔ دوسری جانب احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور سیکریٹری صحت سعید اعوان کے درمیان آج پھر ملاقات کا امکان ہے۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، مریض دھکے کھانے پر مجبور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RZKqIw

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny