کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن میں آج کھیلا جائے گا، آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پانچ میچوں کی سریز ابھی تک 2-2 سے برابر ہے اور میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔
قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کے بغیر میدان میں اترے گی جب کہ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے، سرفراز احمد کو آئی سی سی کے نسل پرستانہ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 4 میچوں کے لیے معطل کیا گیا جس کے باعث سرفراز جنوبی افریقا کے خلاف چوتھا ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
The post پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CUs6Gw
No comments:
Post a Comment