لاہور: پاکستان نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد نے پاکستانی بیڈ منٹن کھلاڑیوں کو بھارت میں ٹریننگ دلوانے کا مطالبہ کر دیا۔
ماحور شہزادکا کہنا ہے کہ بھارت بیڈ منٹن میں ہم سے بہت آگے ہے، وہاں بیڈمنٹن بہت زیادہ گروم کر رہا ہے جب کہ بھارت میں سال میں بہت زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس بھی ہوتے ہیں۔ پاکستانی پلیئرز کو ٹریننگ کے ساتھ ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کے لئے بھی بھارت بھجوایا جانا چاہیے۔
بیڈ منٹن پلیئر نے کہا ڈبلز مقابلوں میں جوڑی بنانے کا موقع ملا تو بھارتی پلیئر ترجیح ہوگی، اپنی عالمی رینکنگ کو ٹاپ70میں لانا اور اولمپکس 2020 کے لئے کوالیفائی کرنا ہدف ہے، خواتین کرکٹرز کے ساتھ اسکواش پلیئرز کے پاس بھی بہت زیادہ اسپانسرز ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیاں بیڈمنٹن کے کھیل کی طرف بھی آئیں اور زیادہ سے زیادہ رینکنگ ٹورنامنٹس اور پلیئرز کو اسپانسرز کریں۔
ماحور شہزاد نے مزید کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان بیڈمنٹن کے کھیل کا موازنہ کیا جائے تو ہمسایہ ملک اس کھیل میں ہم سے بہت آگے ہے، انڈیا کا شمار ورلڈ کی ٹاپ ٹیم میں ہوتا ہے، میری رائے میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لئے بھارت جانا چاہیے۔
ماحور نے کہا کہ میں اس وقت بھی پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی ہوں تاہم میرا ٹارگٹ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، ہدف کے حصول کے لئےمجھے اپنی عالمی رینکنگ203 سے ٹاپ 70 میں لے کر آنا ہو گی۔ اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ کا آغاز اپریل سے شروع ہوگا،میں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کھیلوں گی تب ہی میری عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئے گی۔فروری میں ایک، دو جبکہ مجموعی طور پر15 سے20 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے کا ارادہ ہے، اس کے لئے اسپانسرز کی بھی ضرورت ہے، ہماری فیڈریشن کے پاس تو اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ ہمیں اسپانسر کر سکیں۔
قومی پلیئر نے کہا کہ ماضی میں یورپ اور ترکی بھی اپنے خرچ پر ہی گئی، گزشتہ برس چار انٹرنیشنل ٹورنامنٹس ایشیئن اولمپکس پروجیکٹ کے ذریعے کھیل کر پاکستان کی واحد کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ہمارے پاس پوٹینشل بہت ہے جس کی واضح مثال خود میری اپنی ہے، گزشتہ برس آسٹریلیا میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کے دوران میری مجموعی طور پر نویں پوزیشن تھی،بدقستمی سے ہم فنڈز کی کمی کے باعث اس کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھا پاتے جو ہم دکھا سکتے ہیں۔
ایک سوال پر ماحور شہزاد نے کہا کہ پہلی بار13 سال کی عمر میں انڈر 19 میں حصہ لیا اور قومی چیمپئن بننے میں کامیاب رہی،اس کامیابی کے بعد میرے اہلخانہ اور فیڈریشن کو محسوس ہوا کہ میں اس گیم میں ملکی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام خوب روشن کر سکتی ہوں۔
The post پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحورکا قومی کھلاڑیوں کو بھارت میں ٹریننگ دلوانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RlJ4mo
No comments:
Post a Comment