لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے لندن میں 4 فلیٹس ہیں جن میں 30 بارکلے اسٹریٹ پر فلیٹ نمبر 2، رچبورن کورٹ ہیروبائے اسٹریٹ پر فلیٹ 10، لندن اسٹنس روڈ پر فلیٹ نمبر 32 اے اور ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش میں فلیٹ 409 شامل ہیں۔ شہباز شریف نے یہ تمام فلیٹس 2005 سے 2007 کے دوران خریدے تھے۔
لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس 80 فیصد ادائیگی رہن اور بینکوں کے قرضے کے ذریعے کی گئی جبکہ 20 فیصد رقم نقد جع کروائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ سمیت متعدد کرپشن مقدمات میں تحقیقات کررہا ہے۔
The post شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات نیب کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UqlYgh
No comments:
Post a Comment