Tuesday, January 22, 2019

آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی سوالیہ نشان

 لاہور: کرکٹ آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی سوالیہ نشان برقرار ہے تاہم ایک دو روز میں حتمی شیڈول کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

 پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے ویمن ٹیموں کے  تین ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلنے کا پروگرام بھجوا رکھا ہے، جس کے تحت مہمان ٹیم نے 26 جنوری کو کراچی پہنچنا ہے لیکن ابھی تک  ویسٹ انڈین بورڈ نے کراچی میں کھیلنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا، پی سی بی حکام بھی اس حوالےسے  فیصلے کے منتظر ہیں۔

ویسٹ انڈین بورڈ حکام اور ویمن کرکٹرز کی نمائندہ ایسوسی ایشن کے درمیان اس سلسلسے میں مذاکرات جاری ہیں، زیادہ تر کرکٹرز کراچی میں کھیلنے پرراضی ہیں، دوسرے کرکٹرز کو بھی منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ویمن ٹیم کی کپتان اسٹیفی ٹیلر پہلے ہی اپنی مصروفیات کو جواز بناکر اپنی عدم دستیابی سے بورڈ کو آگاہ کرچکی ہیں، جس کے بعد پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نئی کپتان کا انتخاب بھی نہیں کیا جاسکا۔

کراچی میں 31، 1 اور 3 فروری کو ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد دونوں ٹیموں نے ون ڈے سیریز یواے ای میں کھیلنا ہے۔ پی سی بی نے آسٹریلیا کے ساتھ 2 ون ڈے میچز بھی پاکستان میں کرانے کی پلاننگ کرا رکھی ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کینیگروز ٹیم نے پاکستان جاکر کھیلنے سے معذرت کی ہے، اور اب پانچ ون ڈے میچز یواے ای میں ہی ہوں گے۔

دوسری طرف ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم اور آسٹریلوی ٹیم  کے ساتھ دو ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنے پر بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاہم ابھی تک کچھ فائنل نہیں ہوا۔

The post آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی سوالیہ نشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2T8HFkA

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny