Wednesday, January 30, 2019

جٹہ اسماعیل خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق دو زخمی

کرک: ضلع کرک جٹہ اسماعیل خیل میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر دم توڑ گیا جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق کرک میں خواجہ سرا جٹہ اسماعیل خیل میں رات گئے محفل موسیقی سے واپس پشاور جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق  اور دو زخمی ہو گئے۔

مرنے والے خواجہ سرا جہانگیر کا تعلق مانسہرا سے بتایا جارہا ہے، جب کہ زخمی مشتاق کا تعلق پشاور اور ارشد کا تعلق صوابی سے ہے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کی لاش اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

The post جٹہ اسماعیل خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق دو زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GbqMC8

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny