اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری صحت بہتر ہے بس کمر کا درد چل رہا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کا موسم رومانٹیک ہے، اسے بھی انجوائے کریں گے اور اپنا کام بھی کریں گے۔
دوران اجلاس کمیٹی اراکین نے سپلیمنٹری گرانٹس پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپلیمنٹری گرانٹس پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی مختص کردی جاتی ہے جس پر چیئرمین شہبازشریف نے وزارت خزانہ سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ مرکزی پی اے سی صرف 5 کروڑ روپے سے زائد کے اڈٹ اعتراضات دیکھے گی، 5 کروڑ سے کم کے اڈٹ پیراز ذیلی کمیٹی دیکھے گی۔
اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری صحت بہتر ہے، کمر کا درد چل رہا ہے، علاج ہو رہا ہے اللہ تعالی خیر کرے گا، ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ فزیو تھراپی اور ایکسرسائز سے افاقہ ہوگا۔ شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے پر شہباز شریف کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق اور سعد رفیق کو پی اے سی کا رکن بنانے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
The post میری صحت بہتر ہے بس کمر کا درد چل رہا ہے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FYh8nf
No comments:
Post a Comment