پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں پرائمری لیول پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز سے ہولی فونک قران (تجویدالقرآن) کی تربیت دینے کا آغاز کردیا ہے۔
صوبہ بھر کے 23 ہزار پرائمری مردانہ و زنانہ اسکولوں کی سطح پر ایک استاد/استانی کو تین روزہ تربیت دی جائے گی۔ سابق صوبائی حکومت نے صوبے میں پرائمری سے ایف اے، ایف ایس سی تک اسکولوں میں قرآن کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد اب صوبائی حکومت نے تجویدالقرآن کی تربیت کا آغاز کردیا ہے۔
اس تربیت کا نام ہولی فونک قرآن رکھا گیا ہے یہ نام 2018 میں برطانیہ سے آئے ہوئے انگریزی تلفظ میں تربیت دینے والے جولی کے تربیتی نام سے لے کر رکھا گیا ہے جولی نے اپنی انگریزی تربیت کو جولی فونک انگلش رکھا تھا جس پر محکمہ تعلیم نے اس تربیت کو ہولی فونک قرآن (Holy fonic quraan) کا نام دیا ہے جس کے لئے پراونشل انسٹیٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن (PITE) نے صوبہ بھر میں 561 ماسٹر ٹرینرز تیار کئے ہیں۔
تین روزہ تربیت دینے کے لئے ہر ماسٹر ٹرینر کو 3 ہزار روپے روزانہ کے حساب سے دیئے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ 18 کلو میٹر کے فاصلے پر ٹریننگ پر جانے کے لئے سفری اخراجات بھی دیئے جائیں گے۔
The post خیبرپختونخواکے اسکولوں میں تجویدالقرآن کی تربیت دینے کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RrRBUY
No comments:
Post a Comment