Monday, January 28, 2019

سارہ علی خان کا اپنے سابق بوائے فرینڈ سے متعلق انکشاف

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے پہلے بوائے فرینڈ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ 

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان خبروں کی زینت بننا بخوبی جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی ڈیبیو فلم کے بعد ہی انہیں انڈسٹری میں وہ مقام حاصل ہوگیا ہے جو ان کے ہم عمر اداکارائیں حاصل کرنے میں ںاکام رہی ہیں جب کہ فلم ’کیدرناتھ‘ اور ’سمبا‘ کی کامیابی کے بعد وہ ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بن چکی ہیں اور ان کی ورون دھون، ٹائیگر شروف اور کارتک آریان کے ساتھ فلموں کی خبریں زیرگردش ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سارہ علی خان کی خواہش پوری ہوگئی

گزشتہ ماہ بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت کے دوران سارہ علی خان نے دوستی اور شادی سے متعلق بات کی تھی، انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے کرنا چاہیں گی لیکن انہیں کارتک آریان بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر جانا چاہیں گی۔

بعد ازاں فلم ’سمبا‘ میں سارہ علی خان کے ساتھی اداکارہ رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران سارہ اور کارتک کی ملاقات بھی کروائی اور کارتک نے بھی میڈیا کے سامنے سارہ کے ساتھ کافی پینے کے لیے وقت نکالنے کی حامی بھری تاہم اب اداکارہ نے اپنے پہلے کرش سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے سابق وزیر سشیل کمار کے پوتے ویر پہاڑیا کو ’ڈیٹ‘ کرچکی ہیں تاہم اس کے علاوہ میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سیف علی خان کی بیٹی رنبیرکپور سے شادی کی خواہشمند

واضح رہے 2016 میں سارہ علی خان اور ویر پہاڑیا کی چند متنازع تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش ہوئی تھیں تاہم اس وقت سارہ علی خان سمیت ان کے قریبی لوگوں نے اسے افواہ قرار دیا تھا۔

The post سارہ علی خان کا اپنے سابق بوائے فرینڈ سے متعلق انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TmrqAQ

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny