Tuesday, February 12, 2019

ویمنز ٹی 20 رینکنگ؛ کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکی

لاہور: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کیٹگری کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکی۔

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کردیا، بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کیٹگری کی ٹاپ ٹین پوزیشن میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکی، جب کہ بولرز میں نشریٰ سندھو گیارھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلوی ٹیم پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور انڈیا چوتھے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈین ویمنز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے اور پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ پاکستانی کپتان بسمیٰ معروف تین درجہ ترقی سے پندرھویں اور جویریہ خان سولھویں پوزیشن پر ہیں۔

بولرز میں آسٹریلوی میگن شاؤٹ پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کی نشریٰ سندھو گیارھویں، ندا ڈار تیرھویں اور انعم امین انیسویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ڈوٹن پہلے اور اسٹیفنی ٹیلر دوسرے نمبر پر ہیں۔

The post ویمنز ٹی 20 رینکنگ؛ کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Bx1ag6

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny