Saturday, February 23, 2019

سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 2 سال بیت گئے

کراچی: سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے دوسال بیت گئے۔

فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا۔

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں ’’رانی‘‘، ’’گڑیا‘‘،’’سراغ زندگی‘‘، ’’کاغذ کی ناؤ‘‘ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے، کرداروں سے ان کی مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی، وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے۔

فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔ وہ 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

The post سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 2 سال بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Eb21Dw

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny