اسلام آباد: سیکٹر ایف سیون تھری میں تیز رفتار کار نالے میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جب کہ ایک مرد اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون تھری میں بربت دوڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نالے میں جاگری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک مرد اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ خالصتاً غفلت اور لاپرواہی میں غیر معمولی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا ، واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے، جاں بحق حنا کا تعلق کراچی ، عشا خواجہ کا ڈی ایچ اے لاہور اور رمشا ذوالفقار کا ایف الیون فور اسلام آباد سے تھا جب کہ بچ جانے والے حمزہ اختر ایف ایٹ تھری اور اس کی دوست نمرا ایگزیکٹو ہائی ٹو ایف الیون کے رہائشی ہیں۔ کار رمشا زوالفقار چلا رہی تھیں اور کار بھی اسی کی تھی۔
The post اسلام آباد میں کار نالے میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tzJUT9
No comments:
Post a Comment