Wednesday, February 27, 2019

اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پڑوسی ملک کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا۔

خود کوامن کا سفیر کہنے اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو نا صرف سراہا بلکہ بڑھ چڑھ کرجنگ کی حمایت بھی کی، یہ سوچے بغیر کہ جنگ دونوں ملکوں کے لیے کتنی خطرناک ہے اور اس کے نتائج دونوں جانب کی غریب عوام کو بھگتنے پڑیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی فنکار بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے جنگ کی حمایت کرنے  اوربھارتی حکومت کی دراندازی کو سراہنے پر پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر نہیں ہیں جو دنیا میں امن پھیلانے کی باتیں کرتی ہیں؟ آپ جنگ کی حمایت کررہی ہیں؟

اس کے ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ اندازمیں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا پریانکا کے اس ٹوئٹ کو اسکرین شاٹ لے کر محفوظ کرلو کیونکہ اگلی بار جب بھی پریانکا چوپڑا خیرسگالی یا امن کی باتیں کرے تو اسے یہ دکھا کر ان کی منافقت یاد کرائی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شان کا پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کا خیرمقدم

واضح رہے کہ فنکاروں کو دنیا بھر میں امن وآشتی کا سفیر کہا جاتا ہے لیکن بالی ووڈ فنکاروں نے تو بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں دراندازی کے بعد امن کی دھجیاں بکھیر رکھ دی ہیں اور دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے کے بجائے کھل کر جنگ کی حمایت کررہے ہیں۔

The post اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Xng8Pb

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny