Thursday, February 7, 2019

اکشے کمار نے اپنے ہی مداح کو گرفتار کرادیا

ممبئی: اکشے کمارنے اپنے ہی مداح کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے ہریانہ سے تعلق رکھنے والا20 سالہ نوجوان انکیت گواسوامی بغیر اجازت دیوار پھلانگ کر اکشے کمار کے گھر میں داخل ہوگیا، تاہم گھر میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے اسے دیکھ لیا اور فوراً پولیس کو کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اکشے کمارکو پاکستان سے محبت مہنگی پڑگئی

نوجوان نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکشے کمار کا بہت بڑا مداح ہے اور ان سے ملنے ہریانہ سے ممبئی آیاتھا۔ اس نے اکشے کمار کے گھر جاکر ان سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے ملنے نہیں دیا گیا بعد ازاں وہ رات کے وقت بغیر اجازت دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا۔ نوجوان نے بتایا کہ اس نے اکشے کمار کے گھر کاپتہ سرچ انجن گوگل سے حاصل کیاتھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرم جیت سنگھ داھیا کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا خواہشمند ہے اور اسی لیے اکشے کمار سے ملنا چاہتاتھا لیکن اسے گرفتارکرادیا گیا تاہم نوجوان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

The post اکشے کمار نے اپنے ہی مداح کو گرفتار کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WMcY7e

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny