Wednesday, February 27, 2019

جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے مگر مجبور کیا گیا تو تیار ہیں، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں اور پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کرکے بھارت کو واضح طور پر متنبہ کردیا ہے۔

پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی دوسری جانب جوابی کارروائی کی، اس اقدام کا مقصد اپنے دفاع کے حق، عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کر کے بھارت کو واضح انتباہ کیا ہے کہ پاکستان بھی بھارت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا مگر مجبور کیا گیا تو تیار ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جواب دینے کے لیے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا بھارت اب انتظار کرے

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستانی حدود میں داخل ہوکر بزدلانہ کارروائی تھی تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی نے بھارتی طیاروں کو دم دباکر بھاگنے پر مجبور کردیا تھا ۔ بھارتی دراندازی پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جواب دینے کے لیے وقت اور جگہ کا انتخاب کرلیا ہے بھارت اب سرپرائز کا انتظار کرے۔

The post جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے مگر مجبور کیا گیا تو تیار ہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GMFu3J

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny