Saturday, February 23, 2019

پہلے سے پابندی کا شکار پاکستانی فنکاروں پر دوبارہ کیسے پابندی لگ سکتی ہے؟ بھارتی اداکار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی پر اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ان فنکاروں پر دوبارہ کیسے پابندی عائد کرسکتے ہیں جو پہلے ہی پابندی کا شکار ہیں۔

سینے اینڈ ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن (سینٹا) کے جنرل سیکریٹری اوربھارتی ٹی وی کے معروف اداکار سشانت سنگھ نے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی پابندی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کیسے ان فنکاروں پر پابندی لگا سکتے ہیں جن پر پہلے سے ہی پابندی لگی ہوئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی

پلوامہ حملے کے بعد پہلا ردعمل یہ آیا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مہربانی کرکے اپنی آنکھیں کھولیے اور دیکھیے ہماری فلم انڈسٹری اڑی حملے کے بعد سے ہی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کررہی۔

اس کے ساتھ ہی سشانت نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا پلوامہ حملے کے بعد  پاک بھارت تجارتی تعلقات کیوں ختم نہیں ہوئے تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جاتا کہ وہ اپنی زمین پر ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف اقدامات کرے۔ اس کے ساتھ ہی سشانت سنگھ نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکاروں کو بھی نا بخشا

اداکار سشانت نے اس واقعے کے سب سے اہم پہلو کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا سب سے اہم سوال یہ ہوناچاہئے کہ ہماری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کیسے چوک گئی کہ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا یہ نہیں کہ پاکستانی فنکار بھارت میں کام کریں گے یا نہیں۔

The post پہلے سے پابندی کا شکار پاکستانی فنکاروں پر دوبارہ کیسے پابندی لگ سکتی ہے؟ بھارتی اداکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tI6Gbz

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny