اسلام آباد: سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ ڈان لیکس پر تنازع کھڑا کیا گیا، جسے روز پنکھے سے ہوا بھی چوہدری نثار نے دی، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور چوہدری نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی۔
نواز شریف کی ضمانت سے متعلق پرویز رشید نے کہا کہ انصاف میں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں، سزا معطل ہونے کی صورت میں علاج کے لئے باہر جانے کا فیصلہ میاں صاحب خود کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیل! ذرا اشارہ کردوں تو بہت سوں کی جگ ہنسائی ہو، چوہدری نثار
پرویز رشید نے کہا کہ اگر شریف خاندان کو ڈیل یا ڈھیل دی جا رہی ہے تو حکومت دوسرے فریق کا نام بتائے، دراصل شکوک و شبہات پیدا کرنے کیلئے مخالفین ایسے سوالات اٹھا رہے ہیں،
مشرف کے باہر جانے پر مخالفین کی زبانیں بند کیوں ہو جاتی ہیں، نواز شریف مشرف نہیں ہیں، وہ اس دھرتی کے بیٹے ہیں یہیں رہیں گے اور سیاست کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار نے نواز شریف اور ڈیل سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر تھوڑا سا بھی اشارہ کردوں تو بہت سے لوگوں کی جگ ہنسائی اور کئی لوگوں کی عزت میں اضافہ ہو لیکن اس کو پردے میں رہنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سویلین بالادستی کی بات کرتے ہیں۔
The post چوہدری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے چہروں پر خوشی آئی، پرویز رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VhZaj4
No comments:
Post a Comment