Tuesday, February 26, 2019

بھارتی طیاروں کی دراندازی کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد: بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرل کی خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں دراندازی پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور آزاد کشمیر میں دراندازی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے

اجلاس میں بھارتی دراندازی کی بعد کی صورتحال پر جائزہ لیے جانے کے ساتھ وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں دراندازی کی کوشش کی گئی لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے دم دباکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

The post بھارتی طیاروں کی دراندازی کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IATkYU

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny