لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں، ہمیں تم پر فخر ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی طیارے مار گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا
سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کردیا، سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔
The post جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NAoe25
No comments:
Post a Comment