اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آج نیب اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد میں نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے آج پیش ہوں گے، نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس سے متعلق ریکارڈ میں طلب کر رکھا ہے۔
نیب کی سی آئی ٹی نے انہیں 26 اپریل کو طلب کیا تھا تاہم وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی کہ انہیں ایک روز قبل پیش ہونے کی اجازت دی جائے جسے منظور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیب میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، نیب ہیڈ کوارٹر کے اردگرد خاردار تاریں بچھائی گئی ہیں جب کہ نیب آفس کے اندر رینجرز اور باہر پولیس کے 1 ہزار جوان تعینات کیے گئے ہیں۔
The post جعلی اکاؤنٹس کیس؛ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج نیب میں پیش ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CBzya1
No comments:
Post a Comment