کراچی: نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے میشا شفیع کی قانونی ٹیم نے علی ظفر سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
دو روز قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی ظفر میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات پر بات کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے اور روپڑے تھے، تاہم علی ظفر کے آنسوؤں کا جواب میشا شفیع نے اپنی قانونی ٹیم کے توسط سے دیتے ہوئے ان سے عام معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میشاشفیع کے الزامات سے ذہنی، نفسیاتی اور مالی نقصان پہنچا
میشا شفیع کی قانونی ٹیم میں شامل وکیل نگہت داد نے گلوکارہ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں میشا شفیع کا موقف بیان کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو خاموش کرانے کے لیے ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس فائل کیا، جب کہ ہتک عزت کا بہترین جواب ’’سچ‘‘ ہے اور میشا شفیع نے کبھی بھی علی ظفر کے خلاف بُرے الفاظ نہیں کہے لہٰذا میشا کو کسی بھی عدالت سے کسی بھی ہتک عزت کے لیے قصور وار نہیں ٹہرایا جاسکتا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کی ملالہ کے حوالے سے بیان کی وضاحت
بیان میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع اورملالہ کے موازنے کو شرمناک قراردیاگیا، جب کہ یہ بھی کہاگیا ہے کہ میشا شفیع اورجنسی ہراسانی کی شکار ہونے والی دیگر خواتین پر حملے دراصل جنسی ہراسانی جیسے مسئلے کو خاموش کرانے کے لیے کیے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ میشا قانونی طریقے سے انصاف حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کی اہلیہ میشا شفیع پر برس پڑیں
قانونی ٹیم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علی ظفر میشا سے عام معافی مانگیں کیونکہ وہ اپنے کیے کی سزا بھگتنا شروع ہوگئے ہیں۔
The post علی ظفر کے آنسوؤں کے جواب میں میشا شفیع کا ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GP7Zv5
No comments:
Post a Comment