Thursday, April 11, 2019

عالمی بینک نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر خزانہ اسد عمر

 واشنگٹن:  وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف و عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی جس میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، پاکستانی وفد نے عالمی بینک کے نئے صدر ڈیوڈ مالپس سے سائیڈ لائن ملاقات بھی کی جس میں میکرو اکنامک صورتحال اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے ممبران کے ساتھ بھی بات چیت کی، اس کے علاوہ فیس بک، پیپسی، کوکا کولا اور پراکٹر اینڈ گیمبل سمیت اوبر کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان میں اصلاحاتی عمل کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جب کہ آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے لیے جاری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر فوکس کیے ہوئے ہے۔

The post عالمی بینک نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر خزانہ اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2X0YPCn

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny