کراچی: شہر قائد میں گرم ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو کا الرٹ برقرار رکھا ہے۔
کراچی اورگردونواح میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، سمندرکی جانب سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی جگہ شہرمیں گرم خشک ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔
دوسری جانب یکم سے 3 مئی کے درمیان آنے والے ہیٹ ویوکے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی برقرار ہے۔ ڈایئریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی، بلوچستان اورسندھ کی صحرائی ہوائیں شہرمیں داخل ہوں گی جب کہ ہیٹ ویو کے دوران گرمی کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند ہوسکتا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: شدید گرمی کی پیشگوئی
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 2015 کے ہیٹ ویو کے مقابلے میں موجودہ ہیٹ ویو کی شدت کم درجے کی رہے گی، اگلے دو روز کے دوران آنے والے ہیٹ ویو میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔
واضح رہے کہ 2 روزقبل محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔
The post کراچی میں لُوکے تھپیڑے، محکمہ موسمیات کا ہیٹ ویو الرٹ برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UKNoNL
No comments:
Post a Comment