مردان: بخشالی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی، بیٹی اور باپ کو قتل کر دیا۔
مردان کے علاقے بخشالی دبئی اڈے کے رہائشی علی رحمان نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے باپ، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
The post مردان میں ایک شخص نے بیوی، بیٹی اور باپ کو قتل کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IObbK9
No comments:
Post a Comment