ٹوکیو: جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین مسٹرسشروایٹو کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سول اعزاز ’ہلال پاکستان‘ سے نوازا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیرخارجہ نے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین مسٹرسشروایٹو کوان کی خدمات کے اعتراف میں “ہلال پاکستان” اعزازسے نوازا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کو قریب لانے اور دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسٹرسشروایٹو دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں، وہ جاپان اور پاکستان کے مابین اقتصادی شراکت داری کے قیام کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے۔
The post جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین کیلیے”ہلال پاکستان” کا اعزاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KXw1cN
No comments:
Post a Comment