لاہور : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نوازشریف، شہباز شریف اور میں احتساب سے بھاگنے والے نہیں۔
لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد آمد ہے حکومت نے مہنگائی کا طوفان پرپا کردیا ہے، حکومت کے وزراء سوائے تنقید کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہے، حکومت آج بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے جا رہی ہے، حکومت ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکی ہے، پشاور میں نیب نام کی چیز نظر نہیں آرہی کیا وہاں نیب سو رہی ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز ہیں، بھارت میں مودی کی دوبارہ حکومت پاکستان کے لئے خطرہ ہے، پاکستان کے دشمن ممالک اکٹھے ہورہے ہیں لیکن نیازی کھلنڈرا کو اپوزیشن کو ستانے کے علاوہ کچھ کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے جب کہ نوازشریف، شہباز شریف اور میں احتساب سے بھاگنے والے نہیں۔
اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے تاہم شہباز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔
شہباز شریف کے وکلاء نے حاضری سے معافی کی درخواست عدالت میں دائر کی جس کو عدالت نے منظور کرلیا، عدالت نے حمزہ شہباز سے کہا کہ متعلقہ جج نجم الحسن بخاری رخصت پر ہیں لہذا آج سماعت ملتوی کر رہے ہیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔
The post نوازشریف، شہباز شریف اور میں احتساب سے بھاگنے والے نہیں، حمزہ شہباز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V30vPh
No comments:
Post a Comment