لندن: پاکستان کے بابراعظم نے ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بیٹسمینوں میں جگہ بنا لی ہے۔
بین الاقوامی ویب سائیٹ نے ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بلے بازوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کے 2 جب کہ افغانستان، بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ایک، ایک کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے-
پاکستان کے بابراعظم کی حالیہ بالخصوص انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے،دوسرے کھلاڑیوں میں افغانتستان کے محمد شہزاد، بنگلا دیش کے تمیم اقبال ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، انگلینڈ کے جوزبٹلر، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنوبی افریقا کے کوانٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا کا کوئی بلے باز اس فہرست میں جگہ نہیں بناپایا۔
The post بابر اعظم ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بلے بازوں میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HEKOnO
No comments:
Post a Comment