پریٹوریا: جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ویمنز ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ویمنز ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز بدھ سے پریٹوریا میں ہورہا ہے، 5 میچز کی اس سیریز کیلیے آل رائونڈر ارم جاوید نے گرین شرٹس کو جوائن کرلیا ہے۔ ان کیلیے اوپنر ناہیدہ خان نے جگہ خالی کی، ون ڈے سیریز میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پاکستانی ویمنز ٹیم سے وابستہ توقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کوچ مارک کولز نے کہا کہ ایک روزہ سیریز کافی شاندار رہی اور اب ہم اگلے 10 سے 12 روز کے دوران کھیلی جانے والی ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے حوالے سے کافی پُرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں ساتویں جبکہ پروٹیز سائیڈ چھٹے نمبر پر ہے، آخری مرتبہ باہمی ٹی 20 سیریز 2015 میں کھیلی گئی جس میں جنوبی افریقہ نے 2-1 سے فتح پائی تھی۔
The post جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WLc7TN
No comments:
Post a Comment