Tuesday, May 14, 2019

پاکستان پوسٹ کا اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑکا اضافہ

 اسلام آباد: پاکستان پوسٹ نے اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑ کا اضافہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان پوسٹ نے اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑکا اضافہ کرلیا ہے۔ رواں سال پاکستان پوسٹ کا اپریل تک ریوینو14 ارب ہوگیا جب کہ پاکستان پوسٹ کا پچھلے سال اس وقت تک ریوینو8 ارب تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو خسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے، پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ ای کامرس کے آغازکے بعد 46000 پارسل سی او ڈی سے پہنچا دی گئی، پاکستان پوسٹ نے بزنس بڑھنے پرریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی ہے جب کہ پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراڈکٹس کے پراجیکٹ کا آغاز کرے گا۔

The post پاکستان پوسٹ کا اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑکا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JkimuC

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny