Saturday, May 18, 2019

مالی نقصانات؛ پی ایس ایل فرنچائزز کے دلوں میں لاوا پکنے لگا

کراچی: مالی نقصانات کے دلدل میں پھنسی پی ایس ایل فرنچائززکے دلوں میں لاوا پکنے لگا تاہم بورڈ حکام سے جلد ملاقات کر کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

فرنچائزز کا دعویٰ ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تینوں ایڈیشنز میں انھیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا، گوکہ رواں برس منعقدہ چوتھے ایڈیشن میں فائدے کا امکان ہے مگر اسے ابھی سے اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیا جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں تمام ٹیم اونرز نے مشترکہ حکمت عملی بنائی کہ پی سی بی سے آمدنی کا حصہ بڑھانے کا کہا جائے گا، ابتدائی طور پر یہ درخواست ہوگی کہ چوتھے ایڈیشن کے میچز کی گیٹ منی سے بورڈ اپنا 50 فیصد حصہ نہ لے، اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو فرنچائزز کا حصہ70 سے80 فیصد کیا جائے۔

مالکان نے ملک میں ڈالرزکی بڑھتی قیمت سے اپنے خسارے میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے،انھوں نے طے کیا کہ بورڈ سے ایک بار پھر براڈ کاسٹنگ اور اسپانسر شپ شیئر میں اضافے کی بات ہوگی۔ مطالبات نہ ماننے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے انعقاد میں پیش پیش رہنے والے پی سی بی مارکیٹنگ ٹیم کے اہم ارکان  مستعفی ہو چکے، اسی لیے معاملات جمود کا شکار ہیں، رواں ایڈیشن کے اکاؤنٹس اب تک فائنل نہیں ہوئے، فرنچائزز کو سینٹرل پول سے آمدنی کا پہلا حصہ بھی تاحال نہیں ملا۔

بورڈ نے ڈائریکٹر کمرشل کی نئے پوسٹ کیلیے اشتہار دیا جس پر100سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اور ان دنوں انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے، مستقبل میں پی ایس ایل ٹیم میں بھی بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

The post مالی نقصانات؛ پی ایس ایل فرنچائزز کے دلوں میں لاوا پکنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VAOlZv

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny