Wednesday, May 22, 2019

دبئی میں دنیا کا سب بڑا واٹر پارک بس ایک سال کی دوری پر

دبئی سٹی: دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک دبئی میں بنے گا جو اس وقت بھی پام جزیرے پر توسیع کے مراحل سے گزررہا ہے۔ 2020 تک اٹلانٹس ایکواوینچر نامی اس واٹرپارک کے رقبے میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

بچوں اور بڑوں کی لیے 12 نئی واٹر سلائیڈ کے ساتھ ساتھ 112 فٹ طویل ٹرائیڈینٹ ٹاور بھی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ یہاں بچوں کے لیے بھی مزید چار سلائیڈز بنائی جارہی ہیں۔ پارک کی ایک اور خاص بات 449 میٹر طویل فیملی واٹرکوسٹر ہے جو پانی میں پھسلنے اور تیرنے کا ایک بہت تیزرفتار تجربہ فراہم کرتا ہے۔

پارک میں آنے والے شائقین ’اڑن طشتری‘ نما ایک رائیڈ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے جو ایک تیزرفتار ترین اور انوکھی سلائیڈ ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ 32 افرد کے درمیان مقابلہ کرانے والی ایک ریلی ریسر سلائیڈ بھی زیرِ تعمیر ہے۔ اس منصوبے سے وابستہ ماہر ٹِم کیلی کہتے ہیں کہ ہم جدید ترین ٹیکنالوجی سے یہ پارک بنارہے ہیں جو بہترین تفریح اور مہم جوئی جیسے تجربات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے 2020 کے موسمِ گرما میں اس کا آغاز ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ 27 ہیکٹر کے وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے اس پارک میں اس وقت بھی 20 سلائیڈیں اور پھسلیاں موجود ہیں جن کی تعداد اگلے سال 32 ہوجائے گی۔

The post دبئی میں دنیا کا سب بڑا واٹر پارک بس ایک سال کی دوری پر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JzZx70

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny