Wednesday, May 22, 2019

کراچی کی سبزی منڈی میں دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

 کراچی: سپرہائی وے پرسبزی منڈی میں دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی سبزی منڈی میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پرپہنچی اور2 ملزمان مومن اوربسم اللہ کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کشیدگی کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے سبزی منڈی بند کرادی گئی۔

دوسری جانب سبزی منڈی کے گیٹ پرجھگڑے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔

The post کراچی کی سبزی منڈی میں دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JU5CKR

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny