Monday, May 27, 2019

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے روکنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حفیظ شیخ مشیر خزانہ ہیں اور انہوں نے ابھی تک حلف بھی نہیں لیا، آئین کے مطابق مشیر خزانہ بجٹ پیش نہیں کر سکتے، کسی بھی غیر منتخب شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرے۔ عدالت عظمیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیرخزانہ کی تقرری تک حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کا حکم دے اور درخواست پر فیصلے تک حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے فرائض سرانجام دینے سے روکے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ رولز میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کرسکتا ہے، یہ عدالت آپ کو وقت دے رہی ہے تو آپ کو تیاری کرکے آنا چاہیے تھا، ایسی پٹیشنیں اس عدالت میں نہ لایا کریں۔ ہائی کورٹ نے حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

The post مشیرخزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QqmzO8

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny