نیو ساؤتھ ویل: آسٹریلیا میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ افراد کی جانب سے پنیر چکھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے جس کی تائید گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نےبھی کی ہے۔
اس تقریب کا اہتمام آسٹریلیا کی کمپنی کیتھی ہیرنگٹن اور کینگرو ویلی زرعی اورسوسائٹی نے کیا تھا جس میں پنیر کھانے کے شوقین ایک ہزار خواتین وحضرات ایک مقام پر جمع ہوئے اور مختلف ذائقے والے پنیرکو چکھا۔ کیتھی ہیرنگٹن کا کہنا ہے کہ پنیر صحت کے لیے بہتر شے ہے اور تقریب کا انعقاد اس صحتمند رحجان کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر پنیر کے بڑے ٹکڑوں کو کاٹا گیا اور ایک گتے پر رکھ کر شائقین میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر 20 مددگار افراد ہر 50 افراد کے لیے موجود تھے تاکہ ہر ایک کے پاس پنیر پہنچ سکے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوسکے۔ واضح رہے کہ کینگروویلی نیوساؤتھ ویلز میں واقع ہے جہاں پنیربڑی تعداد میں تیار کیا جاتا ہے اور آسٹریلیا میں بھیجا جاتا ہے۔
اس بار ریکارڈ تعداد کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے اور ٹی وی اور اخباری نمائیندوں نے اس تقریب کو براہِ راست نشر بھی کیا۔ اس موقع پر ڈیری مصنوعات، پھولوں، پھلوں اور دیگر زرعی اجناس بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔
The post پنیر چکھنے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے نام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30tEDLS
No comments:
Post a Comment