Wednesday, May 15, 2019

زرافے کے بچے کو معالجاتی جوتے پہنادیئے گئے

سیاٹل، امریکہ: امریکہ کے مشہور ووڈلینڈ پارک چڑیا گھر میں زرافے کے بچے کو معالجاتی جوتے پہنائے گئے ہیں جس سے توقع ہے کہ اس کا پیدائشی نقص دور ہوجائے گا۔

چند روز قبل مادہ اولیویا سے پیدا ہونے والا بچہ زرافہ ویسے تو نارمل پیدا ہوا تھا لیکن اس کےبعد عملے نے محسوس کیا کہ اس کی پچھلی ٹانگوں کا نچلا حصہ ہموار اور سیدھا نہیں ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو بڑا ہونے کے بعد اسے چلنے میں دقت پیش آسکتی ہے۔

اس کے بعد چڑیا گھر کے طبی عملے نے زرافہ کی ٹانگوں کا بغور جائزہ لیا اور اس کی مناسبت سے پلستر سمیت جوتے بنائے جو گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد اسے پہنادیئے گئے ہیں۔ اس کے لیے پہلے خاص سانچوں میں جوتے ڈھالے گئے اور اس کے بعد زرافے کے بچے کو پہنادیئے گئے۔ امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی ٹانگوں کو نقص دور ہوجائےگا اوریہ دیگر جانداروں کی طرح چلنے اور دوڑنے لگے گا۔

زرافے کے بچے کا وزن 170 پونڈ ہے اور اب تک اس کا نام نہیں رکھا گیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے تمام طبی لٹریچر کا بغور مطالعہ کرکے پلائی کی لکڑی اور پولی ایتھائلین سے جوتا تیار کیا ہے۔ پارک لینڈ زُو کے کیوریٹر مارٹِن رامریز نے بتایا کہ اس کی پیدائش کے بعد سے ہی عملہ بچے کی خصوصی دیکھ بھال کررہا تھا۔

مارٹن نے عوام اور بالخصوص بچوں کا شکریہ ادا کیا جو اسے دیکھنے آتے ہیں اور اس پر خصوصی توجہ دیتےہیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد شہر کے لوگوں کو تانتا بندھ گیا ہے جو اسے دیکھنےآتے ہیں۔ اس بچے کی ماں کا نام اولیویا رکھا گیا ہے اور باپ کا نام ڈیو ہے جن کی عمریں بالترتیب 12 اور6 برس ہیں۔

The post زرافے کے بچے کو معالجاتی جوتے پہنادیئے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HjRLvs

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny