پشاور: اسپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی ڈالرزبائیکاٹ مہم کا حصہ بن کر سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی ہے۔
ڈالرکی اڑان کے بعد سوشل میڈیا پرڈالرزسے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ اس مہم میں اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالر بائیکاٹ کی مہم شروع کردی ہے۔
اپنے پیغام میں اسپیکر اسمبلی نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کا مقصد ڈالرائزیشن سے پاکستانی کرنسی اور ملکی معیشت کو تباہ کن اثرات سے بچانا ہے، پاکستانی ڈالر خریدنے اور اسے جمع کرنے سے اجتناب کریں، ڈالر کی قیمت میں اضافے پر سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم تیزی سے جاری ہے جس میں کافی دلچسپی لی جارہی ہے۔
The post اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی بھی ڈالرزبائیکاٹ مہم کا حصہ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LYImhu
No comments:
Post a Comment