Tuesday, May 28, 2019

چینی نائب صدرکا لاہورمیں قیام کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ

 لاہور: چینی نائب صدروانگ کیشانگ نے لاہورمیں قیام کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔

چینی نائب صدروانگ کیشانگ نے لاہورمیں قیام کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدلخبیر آزاد ، سیکرٹری اوقاف ذوالفقاراحمد گھن کے ہمراہ چینی نائب صدر کا استقبال کیا۔

ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محمد علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ چوہدری عبدالغفور نے چینی نائب صدر کو بادشاہی مسجد کی تاریخ، اس کے فن تعمیر کی بابت بریفنگ دی جبکہ خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ بادشاہی مسجد کی اہمیت، یہاں سے بین المذاہب ہم آہنگی کی بابت جاری کام بارے چینی نائب صدرکو آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے چینی نائب صدرکومحکمہ اوقاف کی جانب سے بادشاہی مسجد کی دیکھ بھال یہاں سےمذہبی و سماجی فلاح کے لئے جاری تعلیمات کی بابت آگاہی دی۔

چینی نائب صدرنے بادشاہی مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اورفن تعمیر کو خوب سراہا۔ اس موقع پرصوبائی وزیراوقاف نے کہا پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے، سازشی عناصرکبھی تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتے چینی نائب صدر کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

سیکورٹی حکام نے اوقاف کے تعینات غیر ضروری اور اضافی سٹاف کو نائب صدر کی آمد سے قبل مسجد سے رخصت کر دیا، مسجد سے رخصت کئے گئے سٹاف کو ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد کے دفتر میں پابند کر کے باہر سیکورٹی اہلکار کھڑا کر دیا گیا۔

The post چینی نائب صدرکا لاہورمیں قیام کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Ez3qVy

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny