Monday, May 20, 2019

جنگ ہوئی تو ایران ختم ہوجائے گا، ٹرمپ کی دھمکی

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو ایران تباہ ہوجائے گا۔

امریکی صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس صورت میں ایران کا باقاعدہ طور پر خاتمہ ہوجائے گا، لہذا ایران امریکا کو دوبارہ دھمکی دینے کی غلطی نہ کرے۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور امریکا نے رواں ماہ خلیج فارس میں مزید جنگی بحری جہاز اور طیارے بھی تعینات کردیے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ان کے رویے میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ چند روز قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی جنگ کی صورت اختیار کرجائے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ امریکہ اور ایران کی جنگ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے جنگ نہیں چاہتے، ایرانی وزیر خارجہ

دوسری جانب ایران نے بھی جنگ کے امکانات کو رد کیا تھا اور ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ ایران جنگ کا خواہشمند نہیں ہے اور میرے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتے۔

The post جنگ ہوئی تو ایران ختم ہوجائے گا، ٹرمپ کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VDTyiU

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny