Monday, April 30, 2018

Fox News Breaking News Alert

Fox News Breaking News Alert

T-Mobile and Sprint announce plan to merge, form new company

04/29/18 12:26 PM

Fox News Breaking News Alert

Fox News Breaking News Alert

Trump eager to meet with Kim Jong-Un, but won't until North Korea surrenders nuclear program: John Bolton

04/29/18 10:22 AM

Fox News Breaking News Alert

Fox News Breaking News Alert

President Trump says comedian 'bombed' at White House Correspondents' Dinner, touts success of his rival rally in Michigan

04/29/18 8:41 AM

Larry Harvey, the Man Behind Burning Man, Is Dead at 70


By ANITA GATES from NYT Obituaries https://ift.tt/2rbsOcG

Job Description for the Dumbest Job Ever


By KIMBERLY HARRINGTON from NYT Opinion https://ift.tt/2KjsNfn

11 Great Titles Expiring From Netflix in May


By JASON BAILEY from NYT Watching https://ift.tt/2r0KmrB

خون کے قطرے سے مرض کی شناخت کرنے والی ڈبہ نما تجربہ گاہ

اونٹاریو: ماہرین نے جوتے کے ڈبے کی جسامت کی ایک دستی تجربہ گاہ بنائی ہے جو خون کے ایک قطرے سے کئی امراض شناخت کرسکتی ہے۔

ڈبے نما چھوٹی سی لیبارٹری دوردرازعلاقوں اورپسماندہ خطوں میں کئی امراض کی کامیاب نشاندہی خون کے ایک قطرے سے کرسکتی ہے، یہاں تک کہ اس سے خسرے اورریوبیلا کی اینٹی باڈیز بھی شناخت کرسکتی ہے۔ اسے ایم آر باکس کا نام دیا گیا ہے جس میں ایم کا مطلب میزلس اور آر کا مطلب ریوبیلا ہے لیکن اسے دیگرامراض کی شناخت کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ایک اہم چپ کو انک جیٹ پرنٹرز اور تھری ڈی پرنٹنگ مشینوں سے کم خرچ میں تیار کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر اس باکس لیب کو کینیا میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں آزمایا گیا ہے جہاں بچوں اور بڑوں میں اس کی افادیت نوٹ کی گئی، تاہم اس کے تخلیق کاروں نے کہا ہے کہ بہت جلد ڈبہ لیبارٹری میں تبدیلیاں لاکر اسے کئی امراض کی شناخت کےلیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ اس طرح یہ تجربہ گاہ ان امراض کی وبا پھوٹنے یا تحقیق کی صورت میں لاتعداد جان بچانے میں کام آئے گی۔

کسی مرض کی اینٹی باڈی کی شناخت کا مطلب یہ ہے کہ آیا وہ شخص پہلے اس مرض کا شکار ہوا ہے یا پھراس مرض کے خلاف ویکیسن لگوا چکا ہے۔ اس طرح کسی علاقے میں اس مرض کی وبا کو سمجھنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ اس چھوٹی سی لیبارٹری کے ذریعے بہت کم خرچ میں خسرے کے سیمپل 86 فیصد اور ریوبیلا کی 91 فیصد کامیابی سے شناخت کئے گئے ہیں۔ یعنی پہلے نمونوں کو اس آلے سے شناخت کیا گیا اور پھر انہی نمونوں کو ایک باقاعدہ لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا۔ اس طرح دونوں کے نتائج میں بہت کم فرق دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ دونوں امراض وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں اور ان کا نوالہ عموماً غریب عوام بنتے ہیں جہاں طبی سہولیات عموماً کئی گھنٹوں کی مسافت پر ہوتی ہیں۔ اس طرح فوری طور پر ہزاروں لاکھوں افراد کی جانیں بچانا ممکن ہوگا۔ دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں متاثرین دربدر ہیں۔

ہر سال خسرے کا وائرس  134,000 افراد کی جان لیتا ہے جبکہ ایک لاکھ بچے ریوبیلا سے متاثر ہوکر کسی نہ کسی عیب کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان دونوں امراض کو ویکسین کے ذریعے ٹالا جاسکتا ہے۔

The post خون کے قطرے سے مرض کی شناخت کرنے والی ڈبہ نما تجربہ گاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FrXMSA

کل جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، نوازشریف

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا۔ 

احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کررہے ہیں لیکن افسوس کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، مجھے اقامے پر نا اہل کیا گیا جب کہ ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، مجھے خوشی ہے کہ میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں جو کیا وہ دنیا کو پتہ چل گیا، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پر کام کیا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو نیا پاکستان بن جاتا، پنجاب کے مقابلے میں سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان دیکھیں تو دور تک کوئی موازنہ نظر نہیں آتا۔

گزشتہ روز لاہور میں مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا،  یہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے۔

The post کل جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، نوازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HIAee8

عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں 29 غیر ملکی خواتین کو عمر قید

 بغداد: عراق کی ایک عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 29 خواتین کوعمر قید کی سزا سنادی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت کے جج نے داعش سے تعلق رکھنے والی 19 خواتین کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ان خواتین پر یہ الزام ثابت ہو گیا ہے کہ انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی اور اس کی مدد کی۔

دوسری جانب عدالت نے آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی 6 جب کہ ازبکستان کی 4 خواتین کو بھی ان ہی الزامات کے تحت عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ جن خواتین کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے اکثریت کے ساتھ ان کے بچے بھی موجود ہیں۔ ان خواتین کو اس سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔

کمرہ عدالت میں موجود روسی سفارتکار نے عدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ ہم ان خواتین کے والدین سے رابطہ کریں گے تاکہ انہیں اس فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ عراقی جیلوں میں 20 ہزار افراد داعش کا رکن ہونے کے شبے میں گرفتار ہیں، عراقی عدالتیں اب تک 300 سے زائد افراد کو داعش سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنا چکی ہیں جن میں درجنوں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

The post عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں 29 غیر ملکی خواتین کو عمر قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Fr4ecT

پشاور میں 3 بچے مبینہ طور پرانسداد پولیو قطرے پینے سے جاں بحق

پشاور میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے مبینہ طور پرانسداد پولیو قطرے پینے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔

بچوں کے والد نے پولیو ٹیم کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3  روز پہلے انسداد پولیو ٹیم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جس سے بچوں کو تیز بخار ہوگیا جس کے بعد 4 ماہ کے شہرام اور ایک ماہ کے عالیان کو اسپتال میں داخل کیا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔

The post پشاور میں 3 بچے مبینہ طور پرانسداد پولیو قطرے پینے سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2w08KiY

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny