بغداد: عراق کی ایک عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 29 خواتین کوعمر قید کی سزا سنادی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت کے جج نے داعش سے تعلق رکھنے والی 19 خواتین کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ان خواتین پر یہ الزام ثابت ہو گیا ہے کہ انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی اور اس کی مدد کی۔
دوسری جانب عدالت نے آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی 6 جب کہ ازبکستان کی 4 خواتین کو بھی ان ہی الزامات کے تحت عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ جن خواتین کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے اکثریت کے ساتھ ان کے بچے بھی موجود ہیں۔ ان خواتین کو اس سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔
کمرہ عدالت میں موجود روسی سفارتکار نے عدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ ہم ان خواتین کے والدین سے رابطہ کریں گے تاکہ انہیں اس فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ عراقی جیلوں میں 20 ہزار افراد داعش کا رکن ہونے کے شبے میں گرفتار ہیں، عراقی عدالتیں اب تک 300 سے زائد افراد کو داعش سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنا چکی ہیں جن میں درجنوں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
The post عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں 29 غیر ملکی خواتین کو عمر قید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Fr4ecT
No comments:
Post a Comment