Friday, February 1, 2019

تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

تربت: زامران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تربت کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق پنجگور سے ہے جب کہ لاشوں کو لواحقین کے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کیچ کا کہنا ہے کہ واقعہ منشیات اسمگلروں کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

The post تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HM68uT

سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سے سندھ کے حقوق لڑ کر نہیں پر مذاکرات کے ذریعے لیں گے، سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیپکو کی سندھ کے عوام سے زیادتیاں بڑھ گئی ہیں، سندھ میں واٹر سپلائی کی اسکیموں کو واٹر کمیشن دیکھ رہا ہے، جس وجہ سے مسائل حل نہیں کروا پائے۔

The post سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2sXT2jQ

مالشیا وزیر نہیں عمران خان کو اچھی بات بتاتاہوں، شیخ رشید

 راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں مالشیا وزیر نہیں اور وزیر اعظم عمران خان کو ہمیشہ اچھی بات بتاتا ہوں۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ پہلے بھی ریلوے کا وزیر رہا ہوں ،اس مرتبہ وزیر بنا ہوں تو خزانہ خالی ہے، مالشیا وزیر نہیں عمران خان کو اچھی بات بتاتا ہوں، شریف برادران جیل کے بزدل ہیں، وہ ڈیل سے اب ڈھیل پر آرہے ہیں، مجھے اس کا علم ہے کہ شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کیوں کی ، میں سپریم کورٹ بھی جارہا ہوں کیونکہ دودھ کی رکھوالی بلے کو نہیں سونپی جاسکتی۔

شیخ رشید نے کہا کہ چور مچائے شور کی فلم نہیں چل سکتی، یہ پی اے سی میں اس لئے ہیں کہ اپنے پروڈکشن آرڈر خود جاری کرسکیں لیکن ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر نہیں جاری ہوسکتا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کسی لڑائی جھگڑے کے لئے نہیں جارہا، دو پی اے سی ہوں گی ایک شہبازشریف اور دوسری شیخ رشید کی ہوگی، امید ہے اسپیکر میرے نام کا نوٹی فکیشن جلد جاری کریں گے۔

The post مالشیا وزیر نہیں عمران خان کو اچھی بات بتاتاہوں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WxgJxc

بابراعظم کے ہاتھوں پٹائی،  ڈیل اسٹین کا ناقد کو باؤنسر

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم کے ہاتھوں پٙٹائی کے بعد ڈیل اسٹین نے ناقدین کو کرارا جواب دے ڈالا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بابر اعظم نے تجربہ کار پیسر کے خلاف دل کھول کر اسٹروکس کھیلے تھے، ناقدین نے ڈیل اسٹین کا رعب اور دبدبہ ختم ہوجانے کی باتیں کیں اور اس کو بچے کے ہاتھوں پٹائی قراردیتے ہوئے مذاق اڑایا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہا کہ میدان میں کھیلنے کا کوئی تجربہ نہ ہونے کے باوجود کمرے میں آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر تنقید کرنا بہت آسان ہے، کیا میں ایسا کررہا ہوں،  کیا پاکستان کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ اچھا نتیجہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ انجری کی وجہ سے کیریئر داؤ پر لگنے کے بعد ڈیل اسٹین انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاہم بعض مواقع پر محسوس ہوتا کہ ان کی بولنگ میں ماضی جیسی کاٹ نہیں رہی۔

The post بابراعظم کے ہاتھوں پٹائی،  ڈیل اسٹین کا ناقد کو باؤنسر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Rxcqy2

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری

ملک بھر میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، کہیں بارش، کہیں ٹھنڈی ہوائیں تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10، کالام، مالم جبہ منفی 5، ہنزہ منفی 4، چترال میں منفی 3 اور مری کا پارہ منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی علاقوں میں کئی کئی فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی، مری میں 2فٹ جبکہ گلیات میں 3 فٹ تک برف پڑنے کے بعد برفباری کا سلسلہ تھم گیا، محکمہ ہائی وے نے رات بھر مشینری کے استعمال سے مین روڈ پر برف صاف کردی، شدید برفباری سے درخت اور پول گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل اور گلیات میں نظام زندگی مفلوج ہے۔ باڑیاں، نتھیاگلی روڈ، ایوبیہ روڈ اور خانسپور روڈ سمیت اکثر سڑکیں بند ہیں اور ان علاقوں میں لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد دھند کا راج رہا جب کہ اکثر مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برف باری کے بعد حویلی کی یونین کونسل درہ حاجی پیر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث خوراک اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے جب کہ ڈاکٹر اور ادویات بھی میسر نہیں، علاقہ مکینوں کی حکومت پاکستان اور پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں بھی گزشتہ رات کی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ شہر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے جو اگلے 2،3 دن تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

The post ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2S5boid

کرپشن اور نسل پرستانہ ریمارکس سے کھیل کی  شہرت داغ دار ہوئی، ڈیوڈ رچرڈسن

دبئی: چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن  کا کہنا ہے کہ کرپشن اور نسل پرستانہ ریمارکس سے کھیل کی  شہرت داغ دار ہوئی۔  

ایک انٹرویو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے واضح کیا ہے کہ ہم نے کھیل کی اسپرٹ کو برقرا راور محفوظ رکھنا ہے، ہم نے ایسے واقعات پر ضروری اقدامات کیے ہیں تاکہ سب کو یہ پیغام جائے کہ ان چیزوں کو برداشت نہیں کیاجاسکتا، مس کنڈکٹ اور فکسنگ کی روک تھام کے لیے مزید سخت فیصلے لینا ہوں گے، سری لنکا میں کرکٹ کرپشن واقعات پر کھلاڑی معلومات شیئر کررہے ہیں جس سے ہمیں  کافی مدد ملے سکے گی۔

ڈیوڈ رچرڈسن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں نہ رکھنے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا موقف تھا کہ ہم نے سینیک فارمولے کے تحت گروپس بنائے ہیں، جس کے تحت نمبر ون، اے ،نمبرٹو بی ، نمبر تھری سی اور نمبر فور ڈی گروپ میں جاتا ہے، ہم گروپس کو متوازن رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے پاکستان اور بھارت الگ الگ گروپ میں کھیلیں گے۔

The post کرپشن اور نسل پرستانہ ریمارکس سے کھیل کی  شہرت داغ دار ہوئی، ڈیوڈ رچرڈسن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2S0lAs4

سرفراز احمد پر پابندی؛ احسان مانی آئی سی سی پر برس پڑے

اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معافی کے باوجود سرفراز احمد پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے معافی مانگنے کے باوجود سرفراز کو 4 میچز کے لیے معطل کرنے پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،  ان کا کہنا ہے کہ  سرفراز کے معاملے پر بیورو کریسی حاوی ہوئی، آئی سی سی نے بھی خاموشی سے پریس ریلز جاری کی، سرفراز نے  اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بعد جنوبی افریقین کھلاڑی سے باقاعدہ معافی بھی مانگ لی تھی، اس  کے باوجود آئی سی سی کا سزا دینا سمجھ سے باہر ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں اور بورڈ  میں معاملہ حل ہوگیا تھا، اس کے بعد آئی سی سی میدان میں آگیا،اگر یہ صلح آئی سی سی رولز کے تحت نہیں ہوئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ صلح نہیں ہوئی۔ جنوبی افریقین کپتان نے بھی اس معاملے کو ختم کردیا تھا، اور ہم نے پہلے ہی کہا دیا تھا کہ سرفراز کو دو تین میچز نہیں کھلائیں گے، میرے نزدیک اس سے سب کو پیغام بھی مل جاتا۔ سرفراز نےجو کچھ بولا ، وہ کلچرکا فرق تھا، پاکستان میں ایسے الفاظ کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا،اور سرفراز کے نزدیک جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا گیا۔

 

The post سرفراز احمد پر پابندی؛ احسان مانی آئی سی سی پر برس پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RZqiX0

کوشش ہے معیشت کو بہتری کی طرف لے جایا جائے ،اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے معیشت کو بہتری کی طرف لے جایا جائے۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیرخزانہ اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے سینٹرز کوسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے میں بار بار یاد آتا تھا، آج میں موجود ہوں لیکن اپوزیشن ایوان میں موجود نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے بجٹ پیش نہیں کیا بلکہ وہ معاشی اصلاحات پیکج ہے، کوشش ہے معیشت کو بہتری کی طرف لے جایا جائے، جنوری میں اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہوا ہے، جتنا نقصان اسٹاک مارکیٹ کو 2018 میں ہوا تھا وہ جنوری میں ریکور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بونڈ مارکیٹ میں ایشا میں سب سے زیادہ بہتری پاکستانی بونڈز میں ہوئی جب کہ بینک میں اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

The post کوشش ہے معیشت کو بہتری کی طرف لے جایا جائے ،اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RY8lrM

میاں بیوی راضی

’’بس ناظمہ تمہیں کیا بتاؤں؟ تمہارے بہنوئی روز مجھ پر ایک طرح کا تشدد کرتے ہیں، میں تو ذہنی اذیت میں بھی مبتلا ہوں۔ بچوں کے ساتھ ان کا رویہ الگ خراب رہتا ہے، ہر وقت کی لڑائی اور مارپیٹ، محلے والے ہیں تو وہ پریشان، مجھے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی سکون کا لمحہ ہی نہیں میری زندگی میں۔ اب تم ہی بتاؤ کہ میں کس طرح اس کانٹوں بھری زندگی سے نجات حاصل کروں؟ بس میری قسمت ہی خراب تھی کہ ماں باپ نے اس بے قدرے انسان سے بیاہ دیا۔‘‘

ناظمہ بے چاری کیا کہتی۔ اس نے اپنی بڑی باجی نعیمہ کے اس دکھڑے کے جواب میں محض اتنا کہا ’’اب کیا ہوسکتا ہے آپی! گزارا کریں، بچوں کی خاطر برداشت کریں، یا تو اسے تقدیر کا لکھا سمجھ کر قبول کر لیں یا پھر بھائی جان سے علیحدگی اختیار کرلیں۔‘‘

بس اتنا کہنا تھا کہ باجی نعیمہ نے ناظمہ ہی کو بے نقط سنانا شروع کردیں: ’’بی بنّو! تم تو نہ ہی بولو میاں بیوی کے معاملے میں! تم آخر سمجھتی کیا ہو خود کو؟ تم کو حق کس نے دیا ہے یہ کہ کنواری ہو کر ہمارے معاملات میں بولو؟ کیا یہ قابل شرم نہیں کہ تم اپنی بہن کےلیے طلاق کا سوچ رہی ہو؟ مگر تمھارا بھی قصور نہیں، دفتروں میں آج کل یہی سکھایا جاتا ہے کہ نہ صرف یہاں زبان چلاؤ بلکہ گھر جا کر بھی قینچی کا استعمال کرو۔‘‘

اب یہاں کوئی ان باجی نعیمہ سے پوچھے تو کہ آپ کو جب اپنا آپ ہی عقل کل نظر آتا ہے اور آپ سمجھتی ہیں کہ کنوارے بندے کا وہ مقام نہیں کہ وہ آپ کے مسائل سمجھ سکے تو آپ نے اس کے سامنے ایسی بات ہی کیوں کی؟ ہوا تو یہی کہ پہلے سب بتا کر چھوٹے بہن بھائیوں کی بے عزتی کر دی اور بعد میں میاں بیوی خوش باش۔

بالکل یہ صورتحال ہمیں دفاتر میں بھی نظر آتی ہے جہاں کئی مرد حضرات اپنی بیگمات کی کاہلی، سستی، نافرمانی اور بچوں کو نہ سبنھالنے پر ساری فرسٹریشن ساتھی کولیگز پر نکال دیتے ہیں۔ نہ صرف مرد بلکہ کئی خواتین بھی اس فن میں ماہر ہوتی ہیں۔ گویا انڈیا پاکستان کے تعلقات کی خرابی کی اطلاع سب کو دینا لازم ہو لیکن سمجھوتہ ایکسپریس چلنے کے بعد بڑی بڑی باتیں بھول جاتی ہیں اور بس ’’میں ہوں پریم دیوانی‘‘ فلم چلنے لگتی ہے۔

میرا اس موضوع پر لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ بھی ایک معاشرتی مسئلہ ہے جس پر ہم توجہ نہیں دیتے۔ میاں بیوی کے درمیان آنے والا تیسرا بندہ کوئی بھی ہو، ان کے درمیان رنجشیں بڑھانے کا سبب بن جاتا ہے اور گھر بسنے کے بجائے اجڑنے لگتے ہیں۔ بہت سے خانگی مسائل کی جڑ یہی ہوتی ہے کہ ہم دوسروں پر اپنے فیصلے صادر کرنا ضروری سمجھنے لگتے ہیں۔ خواہ ہم اگلے بندے کی ہمدردی میں ہی کیوں نہ ہوں لیکن اس صورتحال کو اچھے معنوں میں نہیں لیا جاتا۔

ہر بندے کی ذہنی سطح اور سوچ مختلف ہے۔ لہذا مشورے دینے کے بجائے وہی ’’کِیپ کام‘‘ (Keep Calm) اور کام سے کام کا نظریہ اپنائیے۔ میاں بیوی تو کیا آپ کسی کو بھی خوشی فراہم کرنے کے ذمہ دار نہیں۔ میاں بیوی کے درمیان کبھی ثالث نہ بنیں کیونکہ وہ خود ہی عدالت اور خود ہی وکیل ہوتے ہیں؛ اور بہتر سے خود کو سمجھتے ہیں۔

زندگی چند روزہ ہے اس دوران کوشش کیجیے کہ دانستہ کسی کی دل آزاری نہ کریں۔ لیکن یہ بھی نہیں کرنا چاہیے کہ دوسروں کی دل شکنی کی پروا کرتے ہوئے دکھوں سے اپنا دامن تار تار کرلیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post میاں بیوی راضی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Uwn61N

جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور

پشاور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرتے ہیں اور جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا۔

پشاور میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ایک فلاحی ریاست ہوتی ہے جس کا مقصد عوام کو خوشحالی دینا ہے، وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم اور کابینہ نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حج سبسڈی نہ دینے پر وزیر مذہبی امور اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

نورالحق قادری نے مزید کہا کہ حکومت معاشی حالت میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے، حج ہرسال مہنگا ہوتا ہے، صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرتے ہیں، جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا۔ حج کی سبسڈی سے غریب اور امیر طبقہ دونوں مستفید ہورہا تھا، حج پر دی جانے والی سبسڈی مفاد عامہ کے دیگر اقدامات کے لیے مختص کریں گے۔ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے دوران فون آنے پر باہر گیا تھا لیکن اختلافات کا تاثر غلط ہے، آج سینیٹ اس لیے نہیں گیا کیونکہ میں اس تقریب میں شریک تھا۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لائی گی۔

The post جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2S24Xwh

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny