Friday, January 19, 2018

اسلام آباد سے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے 15 سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی نائن سے 15 سالہ لڑکی ایلیا مشتاق کو میلینم اسکول سے اغواء کرلیا گیا، ایلیا مشتاق کی والدہ کی درخواست پر تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں موقف اختیارکیا گیا کہ ایلیا کو اسی کے ڈرائیور نے اغواء کیا ہے، افتخار نامی ڈرائیورکے ساتھ ایلیا اسکول آتی جاتی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل کیس میں زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 افراد گرفتار

واضح رہے کہ قصورمیں 7 سالہ زینب کے بے دردی سے قتل کے بعد مخلتف علاقوں میں اسی طرح کے واقعات تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ زینب کے قاتل تاحال گرفتارنہیں کیے جاسکے ہیں۔

The post اسلام آباد سے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DjEkYj

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny