Friday, January 19, 2018

مصرمیں سجدے کے دوران نمازی خالق حقیقی سے جا ملا

قاہرہ: صوبے الشرقیہ میں واقع ایک مسجد میں نمازی سجدے کے دوران خالق حقیقی سے جا ملا۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصرکے صوبے الشرقیہ میں عشا کی نمازجاری تھی کہ سفید کپڑوں میں ملبوس احمد ابوہراس نامی 65 سالہ شخص کا سجدہ بہت لمبا ہوگیا، جس پر برابر کھڑے نمازیوں نے ان کے پاس جاکر خیریت دریافت کی تو معلوم ہوا کہ سجدے کے دوران ہی وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

اس حوالے سے ان کے رشتے دارنے بتایا کہ احمد ابوہراس کی موت بلڈ پریشر میں اچانک کمی ہونے کے باعث ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابوہراس باقاعدگی سے نمازپڑھتے تھے اوراچھے کردارکے مالک ہونے کے باعث سب ان کی عزت بھی کرتے تھے۔

The post مصرمیں سجدے کے دوران نمازی خالق حقیقی سے جا ملا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DPKVe1

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny