Monday, January 22, 2018

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 3 ملزمان کی پھانسی پرعمل روکنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  2 رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان شفقات، صابرشاہ  اور محمد لیاقت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزاؤں پرعمل درآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بجائے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم پر غور

واضح رہے کہ  لیاقت پر ایک صحافی پر حملے جب کہ شفقات اورصابرشاہ پر لاہور میں ایک وکیل ارشد علی کے قتل کا الزام تھا اور تینوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

The post فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 3 ملزمان کی پھانسی پرعمل روکنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BjOUMQ

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny