Sunday, January 21, 2018

پنجاب میں کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی

لاہور: اوکاڑہ میں کسانوں سے سرکاری قیمت سے کم معاوضے پر زبردستی گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں کسانوں سے کم دام میں  گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جن شوگرملوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں عبداللہ شوگرملز، بابا فرید شوگرملز اور مکہ شوگرملز شامل ہیں۔ ملزمالکان پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے کم معاوضے پر کاشتکاروں سے زبردستی گنا خرید رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ اور بابافرید شوگر ملز کے جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوگر مالکان کے خلاف کسانوں کا احتجاج

واضح رہے کہ شوگر ملوں کی جانب سے سرکاری نرخوں پر گنا نہ خریدنے کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں کسانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

The post پنجاب میں کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DTT8O5

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny