Monday, January 29, 2018

بالی ووڈ کے سوتیلے بہن بھائیوں میں عمر کا فرق

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی فلمی صنعتوں میں ہوتا ہے جس سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں، جہاں بالی ووڈ میں کام کرنے والے بہت سے لوگوں کا تعلق مختلف شہروں سے ہے وہیں اس انڈسٹری میں بہت سارے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بڑے اور نامور اداکاروں، ہدایت کاروں کے بھائی، بہن بیٹے اور بیٹی ہیں۔

بالی ووڈ میں کام کرنے والے افراد میں سے بہت سےافراد کسی نہ کسی اداکار یا اداکارہ کے سوتیلے بہن بھائی ہیں۔ عمر میں واضح فرق ہونے کے باوجود وہ لوگ نا صرف ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی رہتے ہیں بلکہ بالی ووڈ میں اپنے بہن بھائیوں کو فلم انڈسٹر میں  آگے بڑھنے اور کیریئر بنانے میں بھی  بھرپور مدد کرتے ہیں۔

شاہد کپور اور ایشان کھتر:

گزشتہ کچھ عرصے سے اداکار شاہد کپور کے کیرئیر میں کوئی خاص بہتری نہیں آرہی تھی تاہم فلم’’پدماوت‘‘نے ان کے کیرئیر کو ایک بار پھر اونچائیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ’’پدماوت‘‘میں جہاں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے وہیں شاہد کپور بھی راجا راول رتن سنگھ کے کردار میں خوب داد وصول کررہے ہیں۔ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھتر بھی بہت جلد بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔شاہد کپور اور ایشان کھتر کے درمیان 14 سال کا فرق ہے تاہم دونوں کے درمیان سوتیلے پن والی کوئی بات نہیں بلکہ شاہد اپنے بھائی سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اور ایشان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے پیچھے بھی شاہد کپور کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

سارہ علی خان اورتیمور علی خان:

بالی ووڈ کے سب سے مشہور بچوں کی بات کی جائے تو بلا شبہ سیف علی خان کے تینوں بچوں کا نام سب سے اوپر آئے گا۔ سیف علی خان کی سب سے بڑی بیٹی سارہ علی خان 24 سال کی ہیں جب کہ سیف کے تیسرے بیٹے تیمور علی خان ایک برس قبل پیدا ہوئےہیں اس طرح دونوں سوتیلے بہن بھائیوں کے درمیان پورے 23 سال کا فرق ہے، سارہ سیف کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں جب کہ تیمور سیف کی دوسری بیوی کرینہ کپور خان کے بیٹےہیں۔ سوتیلے بہن بھائی ہونے کے باوجود سیف کے سارے بچوں میں بے انتہا پیار ہے۔

ارجن کپوراور جھانوی کپور:

بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور نے بھی دو شادیاں کی تھیں ،فلم ’’عشق زادے‘‘سے ڈیبیو کرنے والےاداکار ارجن کپوربونی کپور کی پہلی بیوی کے بیٹے ہیں جب کہ بونی کپور کی دوسری بیوی سری دیوی سے ان کی دو بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور ہیں۔ ارجن اور جھانوی کپور کی عمر میں پورے 12 سال کا فرق ہے ۔تاہم بالی ووڈ کے دیگر سوتیلے بہن بھائیوں کے برعکس ارجن اور جھانوی کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں یہاں تک کہ ارجن کپور اپنی سوتیلی ماں سری دیوی اور بہنوں سے بات بھی نہیں کرتے ہیں۔

ترشالادت، اقرا اورشاہان دت:

نامور بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی پہلی بیوی کی بیٹی ترشالا دت اور دوسری بیوی کے بچوں اقرا اور شاہان کی عمروں میں بھی 23 سال کا فرق ہے، سنجے دت اپنے تینوں بچوں سے بےانتہا محبت کرتے ہیں جب کہ ان کے بچوں میں بھی سوتیلے رشتوں والی کوئی جھلک دکھائی نہیں دیتی۔

جنید اور آزاد خان:

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی دوشادیاں کرچکے ہیں ان کی پہلی بیوی رینا دت کی بیوی سے ان کے دوبچے جنید خان اور ایرا خان ہیں ۔ رینا کو طلاق دینے کے بعد عامر خان نے کرن راؤ سے دوسری شادی کی تاہم ان دونوں نے سروگیسی کے ذریعے اپنے بچے کو دنیا میں لانے کا فیصلہ کیا ۔ آزاد خان دسمبر 2011 میں پیدا ہوئے تھے اور اس طرح وہ ا پنے بڑے بھائی جنید سے پورے 18 برس چھوٹے ہیں۔

پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ:

بالی ووڈ ہدایت کار و پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحبزادیاں پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ نا صرف بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارائیں ہیں بلکہ دونوں عمر میں 21 سال کا فرق ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے بہت پیار کرتی ہیں ۔

سنی دیول اور ایشا دیول:

بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور ایشا دیول کا شمار بھی بالی ووڈ کے مشہور سوتیلے بہن بھائیوں میں ہوتا ہے، دونوں کے درمیان 25 سال کا فرق ہے اور ان کے درمیان سوتیلے رشتے کا فرق واضح نظر آتا ہے، سنی دیول 24 فروری 1972 کو پیدا ہوئے تھے جب کہ ایشا دیول 1993 میں اس دنیا میں آئی تھیں ۔دونوں کے درمیان عمر کے فرق کے علاوہ سوتیلے رشتے کی جھلک بھی صاف نظر آتی ہے۔سنی دیول نے نہ تو اپنی بہن کی شادی میں شرکت کی تھی اور نہ ہی وہ کبھی میڈیا پر ایشا دیول کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔

The post بالی ووڈ کے سوتیلے بہن بھائیوں میں عمر کا فرق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rM9xBZ

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny