Monday, January 29, 2018

کابل میں ملٹری اکیڈمی پر حملے میں 5 فوجی ہلاک، 10 زخمی

کابل: افغان دارالحکومت میں ملٹری اکیڈمی پر مسلح افراد کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ افغان فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو گرفتار اور تین کو ہلاک کردیا۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر 5 عسکریت پسندوں نے صبح سویرے حملہ کردیا۔ ترجمان دولت وزیری کے مطابق پہلے حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم کوئی بھی حملہ آور اکیڈمی کے پہلے گیٹ سے آگے نہیں جا سکا۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کا فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے 4 حملہ آوروں کو ہلاک کیا اور ایک کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں ایمبولینس بم دھماکا، 95 افراد جاں بحق اور 151 زخمی

واضح رہے کہ مارشل فہیم ڈیفنس یونیورسٹی افغانستان کی مرکزی ملٹری اکیڈمی ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ڈیفنس یونیورسٹی کے کیڈٹس کی بس سے ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post کابل میں ملٹری اکیڈمی پر حملے میں 5 فوجی ہلاک، 10 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EmURfr

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny