Monday, January 29, 2018

ليلیٰ صرف اپنی “ماركيٹ ويليو “بڑھانے كيلئے ميرا نام استعمال كرتی ہے، ميرا

لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ لیلیٰ ايک سازشی ذہن كی عورت ہے نشے كی لت نے اس كا دماغ خراب كركے ركھ ديا ہے۔

اداكارہ ميرا کا کہنا ہے کہ ليلیٰ جيسی اداكارہ حقيقی زندگی ميں  بھی ڈرامہ كرنے ميں مہارت ركھتی ہے، ليلیٰ سستی شہرت حاصل كرنے كيلئے ہر وہ حربہ استعمال كرسكتی ہے جس سے اس كو سستی شہرت مل سكے، ليلیٰ كو سب سے بڑا صدمہ اس بات كا ہے كہ ’’اس كا ميری بھابی بننے كا خواب چكنا چور ہوگيا۔ ‘‘ اداکارہ ميرا نے كہا كہ ليلیٰ ايک سازشی ذہن كی عورت ہے، نشے كی لت نے اس كا دماغ خراب كركے ركھ ديا ہے۔ اب وہ ميری بھابھی بننے كے خواب ديكھنا چھوڑ دے كيونكہ اب ميرے بھائی احسن كی شادی ہوچكی ہے اور اس كے دوبچے ہيں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا کی شادی میں ایک اور رکاوٹ آگئی

انہوں نے ليلیٰ كی خود كشی كی مبينہ كوشش کے بارے میں سوال كے جوا ب ميں  كہا كہ يہ بھی سستی شہرت حاصل كرنے كی ايک كوشش تھی ليكن اب عوام بيوقوف نہيں ہيں۔ انہوں نے اس بات كی سختی سے ترديد كی كہ نہ تو ميں نے ليلیٰ كی كوئی گاڑی واپس كرنی ہے اور نہ ہی كوئی پيسے ادھارلے ركھے ہيں، ليلیٰ صرف اپنی ماركيٹ ويليو بڑھانے كيلئے ميرا نام استعمال كرتی ہے ليكن ميں اس كے لئے دعا كرتی ہوں۔

The post ليلیٰ صرف اپنی “ماركيٹ ويليو “بڑھانے كيلئے ميرا نام استعمال كرتی ہے، ميرا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Fs9nlb

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny