اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کردی ہے اور صدر مملکت نے ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی دہشت گرد قرار دی جائیں گی اور ان تنظیموں کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے یہ آرڈیننس جاری کیا اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں شق کا اضافہ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس نہ ہونے پر آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کی پاکستان میں بھی گرفت کی جائے گی۔
The post انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2H7KNYE
No comments:
Post a Comment